پاکستان کے کن کن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت اور تفصیلات جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بیشتر علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے ، لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ، پشاور، کوہاٹ، صوابی ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.7ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Comments are closed.