محبت کو بڑھانے کے لی رات کا وقت ضروری ہوتا ہے

بیوی سے دن بھر کے کام کا احوال پوچھا ے ، دن بھر کے کاموں میں بیوی کی تعریف کی جاۓ ، بیوی کی خوبصورتی ۔

کی تعریف کی جاۓ ، بیوی سے دل لگی کی باتیں کی جائیں ، اس سے محبت کا اظہار کیاجاۓ ، یہ اعمال بہت زیادہ ضروری ہیں ، کیوں کہ دونوں میاں بیوی ہی دن بھر کام سے تھکے ہارے آرام کے لیۓ بستر پرآتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے پیار بھرے ،

محبت بھرے الفاظوں کی ضرورت ہوتی ہے ،اور یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ دونوں کے منہ سے نکلے الفاظ سیدھے ایک دوسرے کے دل میں اترتے چلے جاتے ہیں ، بشرطیکہ دونوں کے درمیان موبائل اور ٹیلیوژن جیسی فضول چیزیں نا ہوں ۔

میاں اور بیوی دونوں کا ایک دوسرے پر حق ہے کہ موبائل اور ٹیلیوژن کو چھوڑ کرایک دوسرے کو پیار اور محبت کے ساتھ وقت دیا جائیں ۔دن بھر میاں بیوی اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور ایک رات کا وقت ملتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو وقت دیں اور اگر ایسے میں شوہر اپنے موبائل میں مصروف رہے

، بیوی اپنے موبائل میں تو جناب معـاف ، کیجیے گا یہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی نہیں بلکہ ایک رسمی ازدواجی زندگی ہے جہاں بس رسمیں پوری ﮪو رہی ہیں ، کے صبح اٹھ کے کام پر چلے گئے اور بیوی گھر کے کاموں میں مصروف ہوگئئرات کو آۓ کھانا کھایا باہر راؤنڈ لگایا آکر موبائل استعمال کرتے کرتے سوگئے ، یقین جانیں یہ رسمی ازدواجی زندگی ہے ،

خوشگوار ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کو وقت دینا بہت ضروری ایک دوسرے سے دل ہے  لگانا بہت ضروری ہے ، ایک دوسرے کا احساس ، ایک دوسرے کی قدر بہت ضروری ہے ، ایک دوسرے سے پیار کی باتیں ، محبت کا اظہار بہت ضروری ہے ،اس موبائل فون نے رشتوں میں بہت دوریاں پیدا کر دی ہیں ،

موبائل فون کا استعمال علط نہیں لیکن بے وقت موبائل کا ا استعمال نا صرف صحت کے لیے نقصاندہ ہے بلکہ رشتوں میں بھی بہت بھی بہت زیادہ دوریاں پیدا کر دیتا ہے ، میں تو یہ کہوں گی کہ جب ماں باپ ، بیوی ، بچوں کے ساتھ ہوں تو موبائل کو آف کر دیں

Comments are closed.