زندگی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہر انسان کو کچھ نہ کچھ سبق ضرور سکھادیتی ہے

زندگی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہر انسان کو کچھ نہ کچھ سبق ضرور سکھادیتی ہے زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہونا مشکلات ہر انسان کو آتی ہیں کوئی غریب ہو یا امیر ہو غریب بھی مشکلات سے گزرتا ہے اور امیر بھی مشکلات سے گزرتا ہے

اللہ اپنے بندوں کے ہر حال سے باخبر ہوتا ہے اللہ جانتا ہے کہ میرا بندہ ابھی کس مشکل وقت سے گزررہا ہے ۔اللہ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہمیرا بندہ اس مشکل وقت میں کتنا صبر کرتا ہے اس کو میری رحمت پر کتنا بھروسہ ہے اللہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے اور جو بندے ۔۔۔۔۔۔۔صبر کرتے ہیں اور اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں

اللہ ان کی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل فرمادیتا ہے ۔اگر آپ بھی کسی مشکل کا شکار ہیں تو سب سے پہلے تلقین ہے کہ آپ صبر کریں کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اور جو بندہ صبر کرتا ہے اور اللہ کی رحمت پر جس کو بھروسہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو مشکلات سے جلد ہی نجات دے دیتا ہے سب سے پہلا راستہ ہے صبر اس کے بعد ہے

نماز پھر نماز کے بعد ہم وظائف کی طرف آتے ہیں ۔ یہ تحریر بھی بالخصوص ان لوگوں کے لئے ہے جو کسی مشکل کا شکار ہیں یاقدوس کا ورد کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگااور آپ کس کس پریشانی سے بچ سکیں گے؟اس اسم مبارک کے فوائد بھی بے شمار ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہو تو اس تحریر کو ضرور مکمل پڑھیئے گا تاکہ آپ وظیفہ مکمل طور پر جان سکیں اور کرسکیں

کیونکہ اگر ایک چھوٹا ساکام بھی رہ جائے تو وظیفہ پوری طرح اثر نہیں کرسکتا ۔یاقدوس وہ ذات جو جبار بھی ہے قہار بھی ہے اور غفور بھی ہے۔ اور یہ بابرکت ذات اللہ تعالیٰ کی ہی ہے اسم مبارکہ یا قدوس کے معنی بے نظیر اور بے عیب کے ہیں یہ اللہ کا اتنابابرکت نام ہے کہ اسے ساتوں آسمانوں کے فرشتوں کے ذکر میں شامل کیاگیا ہے جس کی تسبیح ساتوں آسمانوں کے فرشتے کرتے ہیں وہ فرشتے

جو اللہ تعالیٰ کا عرش اٹھاتے ہیں یا وہ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کی کرسیکے گرد ہیں اور ان فرشتوں کے لئے جو بھی لوح و قلم پر مقرر ہیں اور سب کے لئے یہ ذکر خاص کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی نام اپنے اندر علم و شعور اور حقیقت کے بے پناہ خزانے رکھتا ہے جس کی حقیقت کو کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں اور اگر اولاد نافرمان ہے تووہ آپ کی فرمانبردار بن جائے اور میاں بیوی کے آپس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں

اور اگر آپ کے گھر میں موجود بہن یا بھائی کے رشتے نہیں آرہے یا شادی نہیں ہورہی اگر آپ کاکوئی دشمن ہے جو کہ آپ کو پریشان کررہا ہے اس کے علاوہ کوئی رشتہ دار آپ کی پریشانی کا باعث بن رہا ہے تو یہ وظیفہ بتائے ہوئے طریقے سے کریں انشاء اللہ بہت جلد آپ کو اس کے نتائج ملیں گےاگر کوئی شخص کسی بھی موذی مرض میں مبتلا ہے چاہے وہ بیماری لاعلاج ہو مثلا بلڈ پریشر کینسر شوگر یا

پھر دنیا کی کوئی بھی بیماری ہو اگر کوئی بھی شخص یا قدوس کا ورد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ذات اس کو اس بیماری سے پاک فرمادے گی۔وظیفہ یہ ہے کہ یاقدوس کا ورد روزانہ 313 مرتبہ کیجئے اور اول و آخر درود ابراہیمی درود ابراہیمی پڑھا کریں اور پھر مقاصد کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔آمین

Share this

Leave a Comment