عمان اور سعودی عرب نے اسرائیلی جہازوں کے لیے اپنی فضائی حدود باضابطہ طور پر کھول دیں

خلیج فارس کے ملک عمان نے اپنی فضائی حدود کو باضابطہ طور پر ان تمام ایئر لائنز کے لیے کھول دیا ہے جو اس کے شہری ہوابازی کے ضوابط پر عمل کرتی ہیں، جس سے اسرائیلی ایئر لائنز کو اس پر پرواز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے جمعرات کو ایشیا کے لیے پروازیں تیز کرنے کے فیصلے پر سلطان ہیثم بن طارق السعید کی تعریف کی۔

کوہن کے مطابق، اسرائیلی معیشت اور اسرائیلی مسافر دونوں کے لیے، یہ ایک تاریخی اور اہم فیصلہ ہے۔

سعودی عرب کی منظوری کی بدولت اسرائیلی ایئرلائنز گزشتہ سال ایشیا کے لیے پرواز کرنے میں کامیاب ہوئیں لیکن عمانی فضائی حدود بند ہونے کے بعد وہ ایسا کرنے سے قاصر تھیں۔

سعودی عرب نے یہ فیصلہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے گزشتہ سال خطے کے دورے کے بعد کیا۔

اسرائیل سے تھائی لینڈ اور بھارت جیسے ایشیائی ممالک کے لیے پرواز کے دورانیے میں کم از کم دو گھنٹے کی کمی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں